وزیراعظم کا مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹس ڈالنے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

وزیراعظم کا مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹس ڈالنے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم

لاہور(اے این این ) وزیراعظم نے لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹ ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور کے میوہسپتال میں مریضوں کو غیر معیاری سٹنٹس ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے تحقیقاتی اداروں کو حکم دیا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد اور ڈاکٹرز کی مکمل چھان بین کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تحقیقاتی اداروں نے میوہسپتال میں چھاپہ مارنا تھا لیکن پتہ چلا کہ وہاں موجود تقریبا 500 اسٹنٹس پہلے ہی غائب کر دیئے گئے۔ دوسری جانب ایف آئی اے رپورٹ کی تیاری شروع کر دی ہے، ڈی جی ایف آئی اے یہ رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کریں گے اور پھر یہ رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔

مزید : علاقائی