فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ، گنگا رام ہسپتال ، ایف سی کالج کے کیفے ٹیریا سر بمہر جرمانہ

فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں ، گنگا رام ہسپتال ، ایف سی کالج کے کیفے ٹیریا سر ...

لاہور(کامرس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پرلاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گزشتہ روزداتا گنج بخش ٹاؤن میں سر گنگا رام ہسپتال کے کیفے ٹیریا کو زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے اور صفائی کے انتہائی ناقص حالات پر سربمہر کرتے ہوئے 115لٹرتیل، 75کلو گلے سڑے پھل موقع پر ضائع ،گنگا رام ہسپتال کے مین پبلک کیفے ٹیریا کو بھی سر بمہر اور60 کلو گلے سرے پھل تلف جبکہ کیکس اینڈ بیکس کو 7ہزار جرمانہ کیا۔ واہگہ ٹاؤن میں پاک سویٹس ہاؤس کونامناسب انتظامات کی بنا پر سربمہر کر دیا۔گلبرگ ٹاؤن میں ایف سی کالج کیفے ٹیریا کو صفائی کے ناقص حالات پر 5ہزار روپے جرمانہ،ایف سی کالج کے نیوٹن ہال میس کچن کے احاطے کو سر بمہر کر دیا۔ نشتر ٹاؤن میں فراز ہوٹل کو صفائی کے نامناسب انتظامات اور کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 5ہزار، راشد لطیف میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں کیفے ٹیریا کو فریزرز میں گندگی، اشیاء پر MRD TAG موجود نہ ہونے، اور کھلے گندے کوڑادانوں کی وجہ سے 2500روپے جرمانہ جبکہ سحر روڈ پر بٹ سویٹس اینڈ ملک شاپ کو 8000 روپے جرمانہ کیا۔سمن آباد ٹاؤن میں بسم اللہ نان شاپ(1)اور بسم اللہ نان شاپ(2) کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت ،پروڈکشن ایریا میں فالتو سامان کی موجودگی اور اشیاء کو نیلے کیمیکل والے ڈرمز میں سٹور کرنے پر بالترتیب3ہزاراور2ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

، ہما بلاک میں فارم فریش ملک شاپ، بٹ نان شاپ اور شاہ جی نان شاپ کوبالترتیب1500 ، 1ہزاراور 4ہزار روپے جرمانہ کیا۔بسم اللہ چوک میں پاک چرغہ شاپ کو ملازمین کا ہیڈ کوراستعمال نہ کرنے پر 3ہزار اوراردونگر گلشن راوی میں بلال محمدی نہاری کو فالتو سامان کی موجودگی اور اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن میں نیازی ہسپتال (کینٹین) کو 2ہزار،اللہ ہو چوک میں جی این ایم ڈیپارٹمینٹل سٹور کو زائدالمعیاد پیزہ بریڈز، دودھ میں سے گندی بدبوپر 7ہزار جرمانہ اور تقریبا 48کلو پاسچرائزڈ دودھ اور 2کلو دہی کو موقع پر ضائع کر دیا۔ ممتاز میموریل ہسپتال (کینٹین) کو1ہزار،قائد اعظم سوشل سیکورٹی ہسپتال کے کیفے ٹیریا کو 20ہزار روپے جرمانہ اورزائدا لمعیاد بوتلیں موقع پر ضائع کر دی۔ملتان چونگی میں نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال کیفے ٹیریا کو 20ہزار روپے جرمانہ اور زائد المعیاد اشیاء موقع پر ضائع کر دی گئیں۔ منصورہ ہسپتال کینٹین کو غیر معیاری کیچپ کا استعمال کرنے، کوکنگ ایریا گندہ ہونے اور سپائسز والے ڈبے گندے ہونے کی وجہ سے 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور غیر معیاری کیچپ کو موقع پر ضائع کر دیا۔

مزید : علاقائی