شوبز شخصیات کی کلچر ل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

شوبز شخصیات کی کلچر ل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

 لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔سٹار میکر جرار رضوی اور سید نور کاکہناہے کہ صحافیوں اور فنکاروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے مجھے امید ہے کہ اس تنظیم کے تمام اراکین اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور لاہور کی ثقافتی سرگرمیوں کو ایک بار پھر عروج پر لے جائیں گیان سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی کا کہنا ہے کہ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے تمام ممبران پروفیشنل ہیں جنہوں نے شوبز سرگرمیوں کی بہتری اور ترقی کے لئے بہت کام کیا ہے میں تمام ممبران کو جیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر اور پروموٹر یار محمد شمسی صابری اور عرفان کھوسٹ کاکہناہے کہ میں تمام شوبز صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ نو منتخب عہدیدار فنکاروں اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنا کردار اد ا کرتے رہیں گے۔قتالہ سٹیج معروف اداکارہ و پرفارمر میگھا نے کہا کہ میں نو منتخب باڈی سے اُمید کرتی ہوں کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض ایمانداریسے انجام دیتے رہیں گے۔ماہ نورکاکہناہے کہ کلچرل جرنلسٹس نے ہمیشہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے ہیں ۔یہ اپنی خبروں کے ذریعے ہمیں بتاتے ہیں کہ ہماری ذمہ داریوں میں کیا شامل ہونا چاہیے اور ہم ان کی راہنمائی سے اپنے کام میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔سدرہ نور نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے صدر طاہر بخاری اور جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری کی شاندار قیادت میں تمام عہدیداران سینئرنائب صدرزین مدنی ،نائب صدرظہیرشیخ نائب صدر،ایڈیشنل سیکرٹری حسن عباس زیدی ،جوانٹ سیکرٹری قیصرافتخار،فنانس سیکرٹری وقاراشرف ، انفارمیشن سیکرٹری اشفاق حسین،سیکرٹری تقریبات ماجدملہی اورنویدصدیقی ،آفس سیکرٹری نصیراحمد،چیئرمین خالد ابراہیم،وائس چیئرمین شجرالدین ،سپریم کونسل کے ارکان فرزانہ چودھری ،ندیم سلیمی ،سیف اللہ سپرا،جاویدیوسف اورندیم نظر شوبز کی ترقی کے لئے دن رات ایک کردیں گے ان لوگوں کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن نے جس کام کا بیڑا اُٹھایا ہے وہ پورا کرنا ان کامشن ہونا چاہیے میری نیک دلی تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا کہ میں تمام ممبران کو الیکشن کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔گلوکار جواد احمد، اداکار آغا حیدر،اداکارہ و ماڈل سونو علی،غزل گائیک محمد سلیم بزمی،شین،اداکارہ و ماڈل پریسہ،صباء کاظمی،زیب چوہدری،اسلم شیخ،سید شہوار حیدر،پی ٹی وی کے پروڈیوسر شوکت چنگیزی ،عباس باجوہ،سلیم شیخ،روحی خان،اچھی خان،اسلم گڑا،آشا چوہدری،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،ثناء خان،ثمینہ بٹ،طاہر انجم،ثناء بٹ،شیبا بٹ،اسلم سیماب،مسز شگفتہ اشرف،فیاض علی خاں،اداکارمصطفی قریشی ،غلام محی الدین ،شان ،معمررانا،سینئرگلوکارشوکت علی ،حمیراارشد،شازیہ منظور،حمیراچنا،نوراں لعل ،سائرہ نسیم ،جواداحمد،ندیم عباس لونے والا،ولی حامدعلی خان ،انوررفیع، ترنم ناز،غلام عباس ،جوجی علی خان،اداکارہ حمائمہ ملک ،نوربخاری،صباقمر،بہاربیگم ،سنگیتا،بی جی ،نشوبیگم ،دردانہ رحمن،نرگس ،خوشبو،سہیل احمد،افتخارٹھاکر،امان اللہ ،پروڈیوسرارشد چودھری ،سخی سروربٹ،قیصرثناء اللہ ،ملک طارق اور گلوکارعارف بٹ نے بھی کلچرل جرنلسٹس فائنڈین کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک پیش کی ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید : علاقائی