مولاناسلیم اللہ اور مولاناعبدالحفیظ مکی ؒ کا انتقال عالم اسلام کیلئے عظیم سانحہ ہے،شاہد نذیر

مولاناسلیم اللہ اور مولاناعبدالحفیظ مکی ؒ کا انتقال عالم اسلام کیلئے عظیم ...

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) مدارس دینیہ پاکستان کے صدر جید عالم دین شیخ الحدیث مولاناسلیم اللہ خان ؒ اور انٹرنیشنل ختم نبوت کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی کے خلیفہ مجاز امیر فضیلت الشیخ مولاناعبدالحفیظ مکی ؒ کی وفات پر اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین ،صدر شاہد نذیر،جنرل سیکرٹری ذکی الدین،ترجمان محمد عدنان،محمد عمران خان نے تعزیتی ریفرنس کے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولاناسلیم اللہ خان ؒ اور حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی کے خلیفہ مجاز امیر فضیلت الشیخ مولاناعبدالحفیظ مکی ؒ کا انتقال عالم اسلام کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے ۔

جس کا خلا صدیوں تک پر نہیں ہو سکے گا ان علم وعمل کی خصوصیت سے سرشار ہستیوں کی وفات مسلمانوں کیلئے دہرا صدمہ ہے۔ان دونوں علمی وروحانی شخصیات کا انتقال مسلمانوں کیلئے بہت بڑا صدمہ ہے ،ا ن حضرات نے اپنی ساری زندگی فروغ اسلام کیلئے وقف کئے کر رکھی ۔ لاکھوں مسلمانوں نے ان سے علمی وروحانی تربیت حاصل کی ۔ان کی دینی وروحانی خدمات کو دنیا بھر میں کے مسلمانوں کی طرح خراج تحسین پیش کرتے ہیں اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ اس موقعہ پر ان شیوخؒ کی خدمات کو دل کی اتھا گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مسلمانوں سے عرض گزار ہے کہ اپنی زندگیوں میں اسلام کی شمع روشن کرو ۔ان ہستیوں کی زندگیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اسلام اور پاکستان کے لئے خود کو وقف کردیں ۔اسی میں ہم سب کی خیر ،دنیا وآخرت کی کامیابی وکامرانی ہے ۔اسلامی تحریک طلبہ اس غم کے موقعہ پر تمام مسلمانوں کے غم کو اپنا غم تصور کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہے اللہ کے حضور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان شیوخ ؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔(امین)

مزید : میٹروپولیٹن 4