ڈینگی لاروا برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم کو جرمانہ

ڈینگی لاروا برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم کو جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے گھر کی چھت سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملزم محمد آصف کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی،

راوی روڈ پولیس نے محکمہ ماحولیات کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے سنی پارک راوی روڈ پر واقع گھر کی چھت سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ، ملزم کی جانب سے اپنے ہی گھر کی ناقص صفائی کی وجہ سے علاقہ میں ڈینگی پھیل رہا ہے ،ملزم کے خلاف ڈینگی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے دو ہفتے پہلے گھر کرائے پر لیا اور چھت پر ڈینگی لاروا موجود ہونے کا علم نہیں تھا ،ڈینگی ایکٹ کے تحت درج بے بنیاد مقدمہ سے بری کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد گھر کی چھت سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر 500روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4