صوفی شعراء کی یاد میں خصوصی شام’’میثاقِ عشق‘‘ کا انعقاد

صوفی شعراء کی یاد میں خصوصی شام’’میثاقِ عشق‘‘ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر ) لاہور بیانالے فاؤنڈیشن، لمز سکول آف ایجوکیشن اور ہارورڈ ساؤتھ ایشیاء انسٹیٹیوٹ کے زیرِاہتمام صوفی شعراء کی یاد میں خصوصی شام’’میثاقِ عشق‘‘ کا انعقاد کیا ۔ علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن میں منعقد کی گئی اس محفل میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ معروف موسیقا راور گلوکار علی سیٹھی ، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرعلی اسانی نے اپنے فن کے جوہر دکھائے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔اس شام کا مقصد امیر خسروؒ ، بابا بلھے شاہؒ اورشاہ عبداللطیف بھٹائیؒ سمیت معروف صوفی شعراء کوخراج عقیدت پیش کرنا تھا ۔ اس موقع پر ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر آف انڈو مسلم اسلامی اینڈ کلچر علی اسانی نے صوفی شعراء کی تعلیمات اور شاعری پر روشنی ڈالی ۔

۔ صوفی شعراء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علی سیٹھی نے کہا کہ’’میثاقِ عشق ‘‘ منانے کا مقصد اپنی یادوں کو تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ انسان دوستی ، موسیقی اور شاعری کی عظیم صنف کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔‘‘