آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کا سماجی رہنماء ڈاکٹر لالہ عبدالرزاق کے اعزاز میں استقبالیہ
لاہور(پ ر)لوہا مارکیٹ مصری شاہ لاہور میں مرکزی صدر آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے معروف تاجر سماجی رہنماء ڈاکٹر لالہ عبدالرزاق پنڈی والے کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت مسلم لیگ ن ٹریڈر ونگ لاہور کے وائس چیئرمین چوہدری عامر صدیق نے کی 50سالہ کارکردگی پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی تاج پوشی کی گئی انہیں حسن کارکردگی پر شیلڈ بھی پیش کی گئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ مارکیٹ کے تمام بزرگ ہمارا سرمایہ ہیں،تجارت سنت نبوی ہے جو تاجر ایمانداری اور محنت کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ لوگ ہیں لالہ رزاق کا شمار بھی ایسے ہی نیک لوگوں میں ہوتا ہے۔
،ڈاکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ خدمت انسانیت ہی معراج انسانیت ہے اور انشاء اللہ میں اسی مشن کو جاری رکھوں گا ۔انہوں نے 200بستر کا ایک فری ہسپتال بنانے کیلئے ایک ایکڑ جگہ بھی دینے کا اعلان کرتے ہوئے اس نیک کام کو اسی ہفتہ میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔