سول ججوں کو 6ماہ سے زیر التوا ء حکم امتناعی کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کا حکم

سول ججوں کو 6ماہ سے زیر التوا ء حکم امتناعی کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور عابدحسین قریشی نے تمام سول ججوں کو 6ماہ یااس سے زاہد عرصے سے التوا ء میں پڑے حکم امتناعی کے کیسوں کو 2ماہ کے اندر اندرنمٹانے کا حکم جاری کردیاہے اور ججز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس ضمن میں باقاعدہ رپورٹ بھی بجھوا ئے جائے گی۔سیشن جج کے علم میں لایا گیا تھا کہ سول کورٹ میں بعض عدالتوں میں حکم امتناعی کے کیس 6،6 ماہ سے زاہد عرصے سے التوا میں پڑیں ہیں جس کی وجہ سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس پر سیشن جج لاہور نے تمام سول ججوں کو حکم دیا کہ وہ اپنی عدالتوں میں پڑے حکم امتناعی کے تمام کیسوں کو2ماہ کے اندر نمٹا دیں۔
اور ہر ماہ باقاعدہ ان کو رپورٹ بھجوائی جائے،اس حوالے سے سیشن جج کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔