ڈم کیپ فارمیسی فیکٹری کھولنے کے لئے دائر درخواست خارج

ڈم کیپ فارمیسی فیکٹری کھولنے کے لئے دائر درخواست خارج

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے ڈم کیپ فارمیسی فیکٹری کھولنے کے لئے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ڈرگ کورٹ کے ڈیوٹی جج ملک شبیر احمد کی عدالت میں ڈم کیپ فارمیسی فیکٹری لاہور کینٹ کو سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے درخواست پر وکیل صفائی سے پوچھا کہ انہوں نے عدالت سے رجوع کرنے سے پہلے متعلقہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ جومجازاتھارٹی سے رابط کیا ؟جس پر وکیل نے نفی میں جواب دیا اس پر عدالت نے فارمیسی کی فیکٹری کو کھولنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست کو خارج کردیا۔

اور حکم دیا کہ پہلے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سے رابط کیا جائے اگر وہ ان کی درخواست کو خارج کریں تو پھر عدالت سے رجوع کیا جائے۔ واضح رہے کہ لاہور کینٹ کی فارمیسی کو ہومیوپھتک کی ادویات بغیرلائسنس کے تیار کرنے پر سیل کردیا گیاتھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4