چوری میں ملوث سب ڈویژن ٹرانسفارمر ریپیئر ورکشاپ مالک کے وارنٹ گرفتاری

چوری میں ملوث سب ڈویژن ٹرانسفارمر ریپیئر ورکشاپ مالک کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث فیصل ٹاؤن سب ڈویژن ٹرانسفارمر ریپیئر ورکشاپ کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ لیسکو فیصل ٹاؤن سب ڈویژن ٹرانسفارمر ریپیئر ورکشاپ کے مالک ملزم فہد نے کوٹ لکھپت کے علاقہ میں فیکٹری میں چوری کا ٹرانسفارمر نصب کیا جبکہ اس کیس میں دیگر ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ،ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے وارنٹ جاری کئے جائیں جس پر عدالت نے ملزم فہد کی گرفتاری کے لئے 24جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4