فلمسٹار میرا کی والدہ کے جعل سازی کیس میں بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فلمسٹار میرا کی والدہ کے جعل سازی کیس میں بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے فلمسٹار میرا کی والدہ شفقت زہرہ کی جعل سازی کیس میں بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں کاہنہ پولیس نے شفقت زہرہ سمیت 3ملزمان کے خلاف کاہنہ کا ایک پلاٹ جعل سازی سے ہتھیانے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے جس میں شہادت قلمبند کی جا رہی ہے۔

عدالت میں دوران سماعت شفقت زہرہ اور دیگر ملزمان کی طرف سے بری کرنے کی درخواست دی گئی کہ ان کی مقدمے کے مدعی عظمت علی کے ساتھ صلح ہو چکی ہے استدعا ہے کہ ان کو بری کیا جائے درخواست پروکلا نے اپنی بحث مکمل کرلی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ 27جنوری تک محفوظ کرلیاہے،اس کیس میں عظمت علی نے ملزمان پر الزام عائد کررکھا ہے کہ انہوں نے پلاٹ کی رجسٹری کیس میں ضمانت دینے کے لئے لی لیکن بعد میں اس پر قبضہ کرکے کاہنہ کا پلاٹ ہتھیا لیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4