فائن پیکجز لمیٹڈ میں آگ بجھانے کے آلات نصب نہ کرنے پر مالک کو جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فائن پیکجز لمیٹڈ میں آگ بجھانے کے آلات نصب نہ کرنے پر فیکٹری مالک پر2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر نواز وڑائچ کے روبرو سول ڈیفنس نے فائن پیکجز لمیٹڈ گرین کیمپ ہاؤسنگ سکیم کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا۔
کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری مالک ملک شفقت نے فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کی حفاظت کے لئے آگ سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے، پراسکیوشن نے عدالت کو مزید بتایا کہ فیکٹری میں آگ بجھانے کے لئے گیس سلنڈر، حفاظتی سوٹ سمیت دیگر آگ سے بجھانے کے لئے آلات نہیں نصب نہیں کئے گئے ،فائن پیکجز لمیٹڈ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، فیکٹری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فائن پیکجز لمیٹڈ گزشتہ 8ماہ سے بند پڑی تھی دوبارہ کھولنے پر سول ڈیفنس نے چالان کر دیا ہے، عدالتی استفسار پر فیکٹری مالک نے آگ بجھانے کے آلات بروقت نصب نہ کرنے کا اعتراف کیا اور استدعا کی کہ معاف کر دیا جائے تا ہم عدالت نے نرمی اختیار کرتے ہوئے فائن پیکجز لمیٹڈ میں آگ بجھانے کے آلات نصب نہ کرنے پر فیکٹری مالک پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔