موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملزم ناقص تفتیش کی بنا پر بری

موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملزم ناقص تفتیش کی بنا پر بری

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناقص تفتیش کی بنا پر بری کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزم ذیشان کے خلاف موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ کی سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سبزہ زار پولیس نے مبشر علی کی درخواست پر نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش میں ملزم کو نامزد کیا گیا ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ پولیس کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ۔

،ملزموں کو بری کیا جائے، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں تفتیش کے بعد گرفتار کیا ہے اور مدعی مقدمہ نے ملزم کی شناخت بھی کی ہے ،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو ناقص تفتیش اور ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4