ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ملزم کو500روپے جرمانہ

ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ملزم کو500روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)مقام عدالت نے جنرل سٹور کے سامنے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ملزم پر 500روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر نواز وڑائچ نے ملزم محمد امین کے خلاف ڈینگی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کی سماعت شروع کی تو راوی روڈ پولیس نے محکمہ ماحولیات کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ ماحولیات نے موہنی روڈ منشی جنرل سٹور پر چیکنگ کے دوران سٹور کے سامنے سے ڈینگی لاروا برآمد کیا ، ملزم جانب سے ناقص صفائی کی وجہ سے ڈینگی لاروا پیدا ہو ا،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم محمد امین کی دکان سے ڈینگی لاروا برآمد نہیں ہو بلکہ سڑک پر پیدا ہونے والے لاروا کو ملزم سے بے بنیاد منصوب کر دیا گیا ،بے بنیاد مقدمہ سے بری کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد جنرل سٹور کے سامنے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ملزم پر مذکورہ بالاجرمانہ عائد کر دیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4