ایئر بس کا رواں سال کے آخر تک اڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا اعلان

ایئر بس کا رواں سال کے آخر تک اڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا اعلان
ایئر بس کا رواں سال کے آخر تک اڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا اعلان

  

لندن(صباح نیوز)بین الاقوامی ادارے ائیر بس نے اس سال کے آخر تک اڑنے والی کار کی آزمائشی پرواز کا اعلان کردیا ہے، اب کاریں صرف روڈ پر نہیں چلیں گی، بلکہ آسمان پر اڑیں گی۔ائیر بس کمپنی اس وقت سنگل پسنجر ٹیکسی کے پراجیکٹ وہانہ پر کام کر رہی ہے، اس فلائنگ کار کی ٹیسٹ ڈرائیو اسی سال کی جائے گی۔کمپنی سی ای او ٹام اینڈرز کا کہنا ہے کہ فلائنگ کارز وقت اور پیسے کی بچت بھی کریں گی اور ان گاڑیوں کے لیے بڑے بڑے پل بھی نہیں بنانے پڑیں گے، موبائل میں ڈاؤن لوڈ ایپ کے ذریعے ٹیکسی بک کیجئے اور ٹیکسی حاضر، جو آپ کو اڑاتے ہوئے منزل پر لے جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4