فیس بک پر دوستی، جاپانی لڑکی صادق آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کر لیا

فیس بک پر دوستی، جاپانی لڑکی صادق آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کر لیا
فیس بک پر دوستی، جاپانی لڑکی صادق آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صادق آباد کے علاقے خان پور کے محلہ شمس آباد کے رہائشی نوجوان 30 سالہ احمد انور کی 9 ماہ قبل سوشل میڈیا فیس پر 29 سالہ جاپانی لڑکی ماریہ ایڈلان سے دوستی ہوئی جو کہ آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گئی۔ پاکستانی نوجوان احمد انور کی اسلام قبول کرنے کی دعوت پر ماریہ ایڈلان نے کیتھولک مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا نیا اسلامی نام ماریہ احمد رکھا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان احمد انور نے بتایا کہ فیس بک کے ذریعے ہماری دوستی ہوئی جو کہ محبت میں تبدیل ہو گئی تو آج ماریہ جاپان سے پاکستان ہمارے گھر آئی ہے۔ ہماری اس شادی پر ہم دونوں کے گھر والے راضی ہیں اور ہم ان کی مرضی سے شادی کر رہے ہیں۔ جاپانی لڑکی ماریہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احمد انور کی طرف سے اسلام قبول کرنے کی دعوت پر میں نے مذہب اسلام پر ریسرچ کی اور میں نے پایا کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے اور پاکستان کے رہنے والے لوگ بھی محبت کرنے والے ہیں جس پر میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے اسلام قبول کیا اور اسلام کے مطابق احمد سے نکاح کرنے کے لیے پاکستان آئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم میاں بیوی شادی کرنے کے بعد تمام قانونی پراسس مکمل کر کے جاپان شفٹ ہو جائیں گے۔ اس موقع پر احمد انور اور ماریہ احمد نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔