امریکہ کے کچھ دشمن بڑے مضبوط ہیں مگر ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے :ٹرمپ

امریکہ کے کچھ دشمن بڑے مضبوط ہیں مگر ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے :ٹرمپ

 واشنگٹن(اظہر زمان،بیوروچیف) نامزد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ’’امریکہ کے کچھ بڑے دشمن ہیں جن میں سے کچھ بہت مضبوط ہیں لیکن وہ ان سے خوف زدہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ان کے ساتھ تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے‘‘ورجینیامیں قائم ہونے والی نئی میڈیا کمپنی ایکسپوسAXIOSکوایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ امریکہ کے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ روسی صدر پیوٹن سے بھی برابر کا سلوک کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تبصرہ امریکہ کی انیٹی جینس ایجنسیوں سے ملنے والی بریفنگز کے بعد اور کیا ہے جسے وہ کچھ عرصہ قبل تک سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے اور ان کا مذاق اڑاتے تھے دسمبر میں ان بریفنگز کے بارے میں غیر سنجیدہ تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ بہت سمارٹ ہیں۔مجھے ایک ہی بات باربار آئندہ آٹھ سال تک بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔اب امریکہ کے صدر کے طور پر ہر حلف اٹھانے سے تھوڑے لمحات قبل انہوں نے انٹیلی جنس معلومات کی اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل سے آنکھ چرانے کی بجائے مجھے احساس ہے کہ انہیں حل کرنا اور درست کرنا ہے۔انہیں نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہوگی جس کی بھاری قیمت چکانا پڑسکتی ہے۔

ٹرمپ

مزید : صفحہ اول