بھارتی ریاست آسام میں آزادی کی تحریک، پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا

بھارتی ریاست آسام میں آزادی کی تحریک، پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے بعد ریاست آسام میں بھی پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ بھارت کی کئی ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں بڑے زور وشور سے جاری ہیں، آسام میں بھی ہندوستان سے علیحدگی کیلئے کئی تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو وہاں کے عوام کو بھارت کے ظلم وجبر سے نجات دلانا چاہتی ہیں لیکن ریاستی حکومت کے لیے صورتحال اس وقت پریشانی کا باعث بن گئی جب آسام کے علاقے دبروگڑھ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پرچم لہرانے والے دو علیحدگی پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول