سینیٹ میں حکومت کو شکست ، نیب ترمیمی آرڈنینس کثرت رائے سے مسترد

سینیٹ میں حکومت کو شکست ، نیب ترمیمی آرڈنینس کثرت رائے سے مسترد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں حکومت کو شکست، نیب ترمیمی آرڈیننس کثرت رائے سے مسترد، قرارداد کی منظوری سے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس غیرفعال ہو گیا۔ ایوان نے نیب آرڈیننس مسترد کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔دریں اثناء ، نیب ترمیمی ٓرڈیننس کے ذریعے پلی بارگین کا چیئرمین نیب کا اختیار ختم کیا گیا تھا۔ آرڈیننس کے ذریعے پلی بارگین کرنے والے کو تاحیات نااہل بھی قرار دیا جا رہا تھا۔ایوان میں قرارداد اپوزیشن کے 38 سینیٹرز نے پیش کی تھی۔ قرارداد کے حق میں 33 ارکان جبکہ مخالفت میں 21 سینیٹرز نے ووٹ دیا۔

سینیٹ

مزید : صفحہ اول