پاناما پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا

پاناما پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا
 پاناما پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا

  

ملتان(مانٹیرنگ ڈیسک )سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا ایشو سامنے ہے ،پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ،یہ اچھا موقع ہے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا۔

ملتان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کیس میں اعتراض کرنے والے اور جوابدہ دونوں فریقین نے سپریم کورٹ کی حاکمیت کو تسلیم کیا ہے،پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی جسٹس ناصر الملک سے ملاقات ہوئی تھی اور انہوں نے بتا یا تھا کہ تصدق جیلانی چلے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا عمران خان نے کہا تھا کہ 90دن کے اندر الیکشن ہوں گے اور ہم جیتیں گے ،90دن کے لیے سپریم کورٹ کی حکومت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار کہا تھا وہ قرآن اٹھانے کو تیار ہیں ،وہ جو باتیں کر رہے ہیں اس کے لیے قرآن اٹھانے کی ضرورت نہیں، وہ اجازت دیں میں بنی گالا حاضر ہو جا?ں گا،عمران خان بات کریں اور میں بات کروں ،قوم کو سچ کا اندازہ ہو جائے گا۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ عمران خان نے 5کروڑ لے کر ٹکٹ دیا میں نے منع بھی کیا تھا۔پاناما لیکس ایشو پر پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا :جاوید ہاشمی

مزید : صفحہ اول