وزراکی نیندیں حرام ہو گئیں

وزراکی نیندیں حرام ہو گئیں
 وزراکی نیندیں حرام ہو گئیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے حکمران جماعت کے وزیروں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں جب بھی کیس کی سماعت ہوتی ہے تو بوکھلا جاتے ہیں اور جوں منہ آتا ہے بولنا شروع کر دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مولابخش چانڈیو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ چیئر مین بلاول بھٹو اورآصف زرداری جلد ہی پارلیمنٹ کے سامنے ہوں گے اور پیپلزپارٹی اپنے قائدین کی زیر قیادت حکومتی کرپشن کیخلاف مہم جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ ملک کے غریب عوام کے حق میں آواز اٹھائی اور شہید بی بی کے ادھورے کاموں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔لیکن حکومت نے جس طرح کی غریب مکاو پالیسی اپنا رکھی ہے آنیوالے دنوں میں انہیں مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید : صفحہ اول