حکومت پانامہ کیس ہار چکی ہے

حکومت پانامہ کیس ہار چکی ہے
 حکومت پانامہ کیس ہار چکی ہے

  

اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ کیس ہار چکی ہے ، اب وہ ٹیکنیکل فیصلہ اور وزیراعظم کیلئے جھوٹ بولنے کا حق چاہتی ہے ،قومی اسمبلی کو جھوٹ کی منڈی بنایا جا رہا ہے ،پاناما کیس میں پہلے قطری نے پورے ملک و قوم کی توہین کی ، اب جمہوریت کی ناک کاٹی جا رہی ہے۔ پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاناما کیس میں پہلے قطری شہزادے نے پاکستانیوں کی توہین کی اب ملک بھر میں جمہوریت کی ناک کاٹی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ دکھ کی بات نہیں کہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران جھوٹ بولیں تو ان کو آئین کے تحت استثنی مل جاتا ہے ،وزیر اعظم آرٹیکل 66کی آڑ لیکر پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ وزیرا عظم کو حق حاصل ہے جتنا چاہیں جھوٹ بولیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کی عدالت میں ہار گئی ہے اوراب سرکاری وکیل ٹیکنیکل فیصلہ چاہتے ہیں ، یہ پارلیمنٹ کو جھوٹ اور دھوکہ دہی کی منڈی بنانے جا رہے ہیں جبکہ ہم قومی اسمبلی کو ماں کی طرح سمجھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پاناما لیکس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ جب بھی آئے عوام کی عدالت میں حکومت اپنا کیس ہار چکی ہے اور اب بہت جلد سپریم کورٹ سے حکومت کا تابوت نکلے گا ۔

مزید : صفحہ اول