اسلحہ ایکٹ کیس میں بری

اسلحہ ایکٹ کیس میں بری
اسلحہ ایکٹ کیس میں بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جودھپور (مانیٹرنگ ڈیسک) جودھپور کی ایک عدالت نے 19 سال بعد بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو اسلحہ ایکٹ کیس میں بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔ ہرنوں کا شکار کرنے کا معاملہ اسی عدالت میں زیر غور ہے اور 25 جنوری کو ملزم کو بیان کے لئے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا گیا ہے۔ اس شکار معاملے میں سلمان کے علاوہ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ تبو، نیلم، سونالے بندرے اور دشینت سنگھ کو شریک ملزم بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سلما خان پر 1998ء4 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران اسلحہ لائسنس اور ہرن کے شکار سے متعلق تین مختلف مقدمات درج کروائے گئے تھے۔ ہرن کا شکار کرنے کے معاملات میں ذیلی عدالت نے سلمان خان کو ایک اور پانچ سال کی سزا سنائی تھی لیکن بعد میں ہائیکورٹ نے ان دونوں معاملوں میں انہیں بری کر دیا۔ ریاستی حکومت نے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے

مزید :

صفحہ اول -