بموں پر بیٹھ کر کوئٹہ سے چاغی گئے

بموں پر بیٹھ کر کوئٹہ سے چاغی گئے
 بموں پر بیٹھ کر کوئٹہ سے چاغی گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو ہم ایٹم بم ہیلی کاپٹر میں رکھ کر چاغی لے کر گئے تھے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے پوچھا بھارت نے کتنے ایٹمی تجربے کیے ،میں نے کہا بھارت نے 5ایٹمی تجربے کیے جس پر نوازشریف کا کہناتھاکہ ہمیں زیادہ ایٹمی تجربے کرنے چاہییں۔ڈاکٹر ثمر مبارک کا کہناتھا کہ ہم نے ایٹم بم ہیلی کاپٹر میں رکھے اور بموں پر بیٹھ کر کوئٹہ سے چاغی گئے۔

مزید : صفحہ اول