عمران خان نے فلیٹ آف شور کمپنیوں اور بنی گالا سے متعلق حقائق چھپائے ، نااہل قرار دیا جائے :مسلم لیگ (ن)

عمران خان نے فلیٹ آف شور کمپنیوں اور بنی گالا سے متعلق حقائق چھپائے ، نااہل ...

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نا اہلی ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بیرون ملک فلیٹ ،آف شور کمپنیوں اور بنی گالا سے متعلق حقائق چھپائے جس پر وہ قوم کیلئے قانون سازی کرنے کے قابل نہیں ہیں لہٰذا انہیں نا اہل قرار دیا جائے ۔اکرم شیخ نے مزید کہاکہ عمران خان نے ٹیکس گوشواروں میں آف شور کمپنیاں ظاہر نہیں کیں جو کہ 2015تک عمران خا ن کی ملکیت تھیں ،ان کی دو بہنیں بھی ان آف شور کمپنیوں کی ڈائریکٹر تھیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملک فلیٹ بھی ظاہر نہیں کیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر صرف بنی گالا کے گھر کی تعمیر میں گھپلے کے علاوہ اور بھی بہت سے الزامات ہیں ،انہیں نا اہل قرا ر دیا جائے ۔

مسلم لیگ ن

مزید : صفحہ اول