ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر احتجاج کرنے والے شخص کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے ، ٹرمپ مخالف شخص پہلے ٹرمپ ٹرمپ کہہ کر چیختا رہااور پھر خود کو آگ لگا لی، جسے فورا اسپتال پہنچادیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس شخص کو گرفتار نہیں کیا ،تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

صفحہ اول -