مصری شاہ ، گیس ہیٹر سے گھروں میں آتشزدگی ،3کم سن بہنیں جاں بحق ، نومولود بچہ زخمی

مصری شاہ ، گیس ہیٹر سے گھروں میں آتشزدگی ،3کم سن بہنیں جاں بحق ، نومولود بچہ ...

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) مصری شاہ میں گیس ہیٹر سے گھر آتشزدگی کے با عث 3بہنیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں جبکہ نومولود بھائی شد ید زخمی ہوگیا۔ پو لیس نے لا شوں کو مردہ خا نہ اور زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتا ل میں منتقل کردیا ،امدادی ٹیموں نے بھی کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ گھو ڑ ے شاہ کا رہائشی جاوید رکشہ ڈرائیور ہے جبکہ اسکی بیوی لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے۔گزشتہ روز جاوید کا م پر گیا تو بچے سورہے تھے کہ اسی دوران ان کی ماں گیس ہیٹر چلتا چھوڑ کر کام کرنے چلی گئی۔ہیٹر سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس،ایدھی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے بعد بچوں8 سالہ صباء،2 سالہ طیبہ،3سالہ عیشاء اور نومولو د علی حمزہ کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے تینوں بہنوں کی موت کی تصدیق کردی جبکہ علی حمزہ کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔پو لیس کے مطا بق آتشزدگی کا واقعہ سوامی نگر مصری شاہ میں پیش آیا جہاں جاوید نامی شہری کے گھر میں گیس ہیٹر سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پل بھر میں مکان کے بیشتر حصے کو لپیٹ میں لے لیاجس سے تین بچیاں جا ں بحق جبکہ نومولود علی حمزہ شد ید زخمی ہو گیا ۔طلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچیں کر کا رروا ئی کا آغا زکردیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زیرعلاج علی حمزہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ تاہم پولیس نے حادثے کے نتیجے میں جان کی بازی ہارنے والی بچیوں کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔پولیس کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

3بہنیں ہلاک،بھائی زخمی

مزید : صفحہ اول