بلاول آج احتجاجی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کریں گے

بلاول آج احتجاجی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( شہزاد ملک سے )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج فیصل آباد میں احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے چار نکاتی احتجاجی تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے پنجاب بھر کے ڈوثیرنل ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرپر احتجاجی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کریں گے اور اپنی تقریر میں حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیں گے وہ گزشتہ منگل کے روز اپنی تقریر کے اہم نکات بھی خود لکھتے رہے۔ذرائع نے ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب بھر میں حکومت کے خلا ف احتجاجی تحریک چلانے کا باقاعدہ شیڈول تیار کر لیا ہے وہ پانامہ لیکس ، جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں، ترقیاتی منصوبہ جات، اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو زیر بحث لائیں گے اور اپنے چار نکات کو اپنی تقریر کا مرکز بنائیں گے ۔پیپلزپارٹی کے معتبرذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج رات فیصل آباد میں ہی قیام کریں گے اور کل بیس جنوری کو فیصل آباد تنظیم کے لئے انٹرویو کریں گے اور پھر یہا ں سے واپس کراچی چلے جائیں گے اور پھر دوبارہ جب وہ لاہور آئیں گے تو پھر لاہور کی نئی تنظیم کے لئے انٹرویو کا سلسلہ شروع کریں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے تعلیم، صحت، صاف پانی، ترقیاتی سکیموں، عوامی مسائل، مہنگائی کا جائزہ لیا، جبکہ پیپلز پارٹی کا نعرہ جس میں روٹی کپڑا مکان غریبوں کو دیا جاتا ہے، اس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے حکومتی اقدامات کیساتھ تقابلی جائزہ لیا، ذرائع کاکہنا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کی یہ تقاریریں پیپلز پارٹی کی پنجاب میں بحالی میں انتہائی اہم ثابت ہو ں گی، اس ریلی کے بعد بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی پر لگے فرینڈلی اپوزیشن کے داغ کو دھونے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اور عوا م سے ہمدردی حاصل کرنے کیلئے مزاحمت کی سیاست خود کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -