پیپلز پارٹی کی گرین ٹاؤن سے پریس کلب تک استقبالیہ ریلی

پیپلز پارٹی کی گرین ٹاؤن سے پریس کلب تک استقبالیہ ریلی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آج بدھ کو لاہورسے فیصل آباد تک نکالی جانے والی ریلی کے سلسلہ میں گزشتہ روز منگل کو گرین ٹاؤن سے پریس کلب تک ایک استقبالیہ ریلی نکالی یہ ریلی گرین ٹاؤن سے فیروز پور روڈ ‘مال روڈ اور داتا صاحب سے ہوتی ہوئی پریس کلب اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر‘ عبدالقادر شاہین ‘ ڈاکٹر ضرار یوسف اور ڈاکٹر خالد جاوید جان سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر چئیرمین کے زیر استعمال تیار کردہ پیپلز پارٹی کے قائدین کی تصاویروں اور جھنڈوں سے تیار کردہ خصوصی ٹرک بھی ریلی کے شرکاء کے ساتھ شہر میں گھومتا رہا جس میں چئیرمین کے حق میں بنائے گئے خصوصی پارٹی ترانے بھی بجائے گئے اور کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر پہنچ کر پارٹی کے ان ترانوں پر رقص کا بھی مظاہرہ کیا اور ویلکم ویلکم بلاول ویلکم کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل میر‘ عبدالقادر شاہین ‘ ڈاکٹر ضرار یوسف اور ڈاکٹر خالد جاوید جان نے کہا کہ آج کی یہ ریلی چئیرمین کو لاہور میں ویلکم کرنے کے لئے ہے ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آج لاہور میں بھی پہلی بار ہمارے چئیرمین ریلی نکالنے جا رہے ہیں لاہور کے عوام نے تو ہمیشہ ہی بھٹو خاندان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔

مزید : صفحہ آخر