سابق ڈی جی فوڈ اتھارٹیز کاپی ایس اورعائشہ ممتاز کا ڈرائیور گرفتار

سابق ڈی جی فوڈ اتھارٹیز کاپی ایس اورعائشہ ممتاز کا ڈرائیور گرفتار

لاہور(سپیشل رپورٹر)اینٹی کرپشن ریجن لاہور کی کارروائی ،سابق ڈی جی فوڈ اتھارٹیز کا پرسنل اسسٹنٹ احمد اور ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کا ڈرائیور محمداشرف کرپشن کے الزام میں گرفتار ،دونوں اہلکاروں کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر فرحان نے تحقیقات کے بعد گرفتار کیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق احمد گزشتہ 3 سال میں تمام ڈی جیز کے ساتھ بطور پی اے منسلک رہاہے، محمد اشرف (ڈرائیور) پر عائشہ ممتاز کے دور میں کرپشن کرنے الزامات تھے۔ محمد اشرف پر ہوٹل اور فیکٹری مالکان کو ہراساں کر کے پیسے وصول کرنے کا الزام بھی ہے۔ محمد اشرف مبینہ طور پر ایک میڈیا اینکر کے ساتھ مل کر لوگوں سے پیسے وصول کرتا تھا تاہم متاثرین کی درخواست پر اینٹی کرپشن نے چند ماہ قبل تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر