312ملین کے کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم جنت اپیرل ٹیکسٹائل ملز کے مالک کی ضمانت خارج

312ملین کے کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم جنت اپیرل ٹیکسٹائل ملز کے مالک کی ضمانت ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے 312ملین کے کرپشن سکینڈل میں ملوث نیب کے ملزم جنت اپیرل ٹیکسٹائل ملز کے مالک رضا حبیب کی ضمانت خارج کر دی۔نیب کی طرف سے نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر زاہد منہاس پیش ہوئے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے جعلی ایکسچینج بلز بنوا کر بینکوں سے فراڈ کیا، نیب کی تفتیش میں ملزم گنہگار ہے، ملزم نے 2008ء میں کرپشن کی رقم کی ادائیگی کیلئے رضامندی ظاہر کی اور نیب کر چیک دیا لیکن یہ چیک باؤنس ہو گیا۔

مزید : صفحہ آخر