درخت کاٹنے اور متبادل نہ لگانے پرڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے خلاف درخواست

درخت کاٹنے اور متبادل نہ لگانے پرڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے خلاف درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی )کینال روڈ توسیعی منصوبے کی آڑ میں درختوں کا ٹنے اور متبادل درخت نہ لگانے پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے خلاف کاروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹھوکر نیازبیگ سے کھیرے پل تک کینال روڈ کے توسیعی منصوبے کی آڑ میں درختوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ توسیعی منصوبوں کی آڑ میں درخت کاٹنے اور متبادل درخت نہ لگانے پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کے خلاف کاروائی کے احکامات صادر کئے جائیں۔

پی ایچ اے

مزید : صفحہ آخر