دو سال گزر نے کے باوجود گیس کا کنکشن نہ دینے کے خلاف جی ایم کو درخواست نمٹانے کا حکم

دو سال گزر نے کے باوجود گیس کا کنکشن نہ دینے کے خلاف جی ایم کو درخواست نمٹانے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے شہری کو دو سال گزر کے باوجود گیس کنکشن نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر جی ایم سوئی گیس کودرخواست پر فیصلے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی ہے۔درخواست گزار علی ٹاؤن کے رہائشی انتظار حسین کی درخواست پر اس کے وکیل کا کہنا تھا کہ دو برسوں سے گیس کنکشن کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ ڈیمانڈ نوٹس اور فیس جمع کرانے کے باوجود کنکشن نہیں دیا جا رہا۔لہذا اسے گیس کنکشن فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے جی ایم سوئی گیس کو شہری کی درخواست پر فیصلے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر