سیشن جج ڈیوٹی جج کے طور پر خدمات انجام دینے سے مستثنیٰ

سیشن جج ڈیوٹی جج کے طور پر خدمات انجام دینے سے مستثنیٰ

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے تمام سیشن ججوں کو ڈیوٹی جج کے طور پر خدمات انجام دینے سے مستثنیٰ کردیا ہے ، آئندہ ڈیوٹی جج کے فرائض ایڈیشنل سیشن ججز انجام دیں گے،اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔لاہور ہائی کورٹ نے سیشن ججوں کی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈرگ کورٹ، کسٹم کورٹ، احتساب عدالت،بینکنگ کورٹ، ریونیو کورٹ،سپیشل کورٹس کے ڈیوٹی جج کے طور پرکام کرنے سے استثنیٰ دے دیا ہے اورڈیوٹی جج کے اختیارات ایڈیشنل سیشن جج ٹو کے سپرد کردیئے گئے ہیں۔عدالت عالیہ کے علم میں آیا تھا کہ سپیشل کورٹ یا دیگر اہم عدالتوں کا کوئی بھی جج رخصت پر جاتا ہے یا اس کا تبادلہ ہو جاتا ہے تو متعلقہ سیشن جج پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے ان کی اپنی عدالت کا کام متاثرہوتا ہے اور وہ اپنا کام چھوڑ کر دیگر عدالتوں کا کام کرتے رہتے ہیں اس کے علاوہ انتظامی کام بھی متاثر ہوتا ہے جس پر مذکورہ فیصلہ کیا گیا ۔

جج مستشنیٰ

مزید : صفحہ آخر