ڈاکٹر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت

ڈاکٹر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ڈاکٹر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سی ٹی ڈی کی طرف سے چار لائنوں کا جواب مسترد کر دیا، عدالت نے استفسار کیا ہے کہ کسی شہری کو کالعدم تنظیم کا رکن ثابت کرنے کیلئے سی ٹی ڈی کی صرف چار لائنوں کی رپورٹ کافی ہے۔ عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لیا تو اس پر صرف چار لائنوں کا جواب لکھا ہوا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے سی ٹی ڈی انسپکٹر کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صرف چار لائنوں کی رپورٹ میں کوئی شہری کالعدم تنظیم کا رکن کیسے بن جاتا ہے، عدالت نے دو فروری تک فروری تک سی ٹی ڈی کو تفصیلی رپورٹ داخل کرانے کا حکم دے دیا۔
استفسار

مزید :

صفحہ آخر -