بیٹی کی جنس تبدیلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

بیٹی کی جنس تبدیلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے خاتون کی جانب سے بیٹی کی جنس تبدیلی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔فاضل جج نے قرار دیا کہ درخواست گزار کی بیٹی عاقل و بالغ ہے وہ دادرسی کے لئے خود عدالت سے رجوع کرسکتی ہے ۔درخواست گزار شمع بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ اس کی چوبیس سالہ بیٹی عائشہ شفیق کو طبی مسائل کا سامنا ہے۔ جس کے باعث ڈاکٹروں نے اسکی جنس تبدیلی کی رائے دی ہے۔لیکن جنس تبدیلی کا قانون موجود نہ ہونے کے سبب ڈاکٹرز اس کی بیٹی کی جنس تبدیلی کا آپریشن نہیں کررہے۔

مزید :

صفحہ آخر -