چینلز پر انڈین اداکاروں کے اشتہارات پر پابندی کے لئے درخواست

چینلز پر انڈین اداکاروں کے اشتہارات پر پابندی کے لئے درخواست

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ بار کے روبرو پاکستانی چینلز پر انڈین اداکاروں کے اشتہارات پر پابندی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔یہ درخواست مقامی شہری ذیشان اکرم نے سلیم چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلا رہی ہے۔ بھارتی میں پاکستانی فنکاروں پر پر پابندی ہے لیکن پاکستانی چینلز پر بھارتی فنکاروں کے اشتہارات مسلسل نشر کیے جا رہے ہیں، پابندی لگائی جائے۔

مزید : صفحہ آخر