مناواں میں ٹریفک وارڈنز کیلئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ،سمری منظور

مناواں میں ٹریفک وارڈنز کیلئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ،سمری منظور

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ٹریفک وارڈنز اور ا ن کے اہلخانہ کے لئے خوشخبری، مناواں ٹریفک پولیس لائن میں وارڈنز کیلئے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔بتایا گیا ہے کہ سی ٹی اوسید احمد مبین کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کے لئے ہسپتال بنانے کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کی صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے منظوری دیدی ہے۔ہسپتال میں ٹریفک وارڈنز اور انکے اہلخانہ کا علاج فری کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر