ہربنس پورہ ، بجلی کے ٹرانسفارمر کو چھونے سے ٹرک ہیلپر جاں بحق

ہربنس پورہ ، بجلی کے ٹرانسفارمر کو چھونے سے ٹرک ہیلپر جاں بحق

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ہربنس پورہ میں بجلی کے ٹرانسفارمر کو چھونے سے 16سالہ ٹرک ہیلپر جاں بحق ۔ متوفی مریدکے کا رہائشی تھا ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقہ رشید پورہ میں جگہ جگہ ساڑھے 5فٹ کی اُنچائی پر نصب لیسکو کے ٹراسفارمرزآئے روز حادثات کا باعث بننے لگے ہیں ۔ گزشتہ روز ٹرک نمبر Rii - 302سریا لوڈ کر نے کیلئے جارہا تھا کہ رشید پورہ کہ انتہائی نیچے نصب ٹرانسفارمر سے چھو گیا جس سے پورے ٹرک میں کرنٹ آگیا ۔ ٹرک میں کرنٹ آنے کے نتیجے میں ٹرک کا ہیلپر 16سالہ علی احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ہربنس پورہ کی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے وقوعہ دیکھتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو کچھ نہ کہا تاہم متوفی کی نعش کو قبضہ میں لے لیا جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔واقعہ کے حوالے سے علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی کے ٹرانسفارمرز کی اُنچائی پر تنصیب کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر