پاناما لیکس سکینڈل چائے کی پیالی میں طوفان ہے،ڈاکٹر آصف کرمانی

پاناما لیکس سکینڈل چائے کی پیالی میں طوفان ہے،ڈاکٹر آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی )وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاناما چائے کی پیالی میں طوفان ہے‘ پاناما کیس عدالت میں زیرسماعت ہے جس کا فیصلہ کسی سیاسی شخص نے نہیں بلکہ عدلیہ نے کرناہے‘ عمران خان نے ساڑھے تین سال تک خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ غداری کی ہے‘ ان کے پاس اب بھی وقت ہے وہ خیبر پختونخوا کا رخ کریں اورکفارہ اداکریں‘ آئندہ انتخابات میں عوام ان کی جامہ تلاشی لیں گے‘ سراج الحق بادشاہ آدمی ہیں انہیں یہ نہیں معلوم کہ وہ کن کے ساتھ کھڑے ہیں‘ برطانوی سفیر کی سی پیک میں شمولیت کی خواہش ملک دشمن عناصر کے منہ پر طمانچہ ہے‘ پاکستان پیپلز پارٹی ایک پرانی سیاسی جماعت ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کو سنجیدہ سیاست کیلئے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے‘ مریم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی کارکن کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے سالانہ انڈر گریجوایٹ ڈگری شو پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری‘ شعیب بن عزیز‘ واصف ناگی اور فیکلٹی کے دیگر ممبران اور اساتذہ و طلبہ کی کثیرتعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پاناما کیس عدالت میں ہے اور ہمیں تمام معاملات عدالتوں پر چھوڑ دینے چاہئیں۔ عمران خان نے گزشتہ ساڑھے تین سال سے خیبرپختونخوا کے ووٹروں سے غداری کی ہے‘ اب بھی عمران خان کے پاس وقت ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کا رخ کریں اور کفارہ ادا کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -