ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہے، جلیل عباس

ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہے، جلیل عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ تمام چیلنجز کے باوجود امریکہ اور پاکستان کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں موجود غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں۔ تمام چیلنجز کے باوجود ہمارے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ اوبامہ انتظامیہ کے ساتھ ورکنگ گروپس کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔ جلیل عباس جیلانی کا مزید کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے بہتر تعلقات کے سگنل آ رہے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دور کرنے اور کشمیر کا مسلۂ حل کرانے کے حوالے سے نائب صدر پینس کا بیان خوش آئند ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -