لاہور سے فیصل آباد پیپلز پارٹی کی ریلی 300سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں

لاہور سے فیصل آباد پیپلز پارٹی کی ریلی 300سے زائد پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)پیپلز پارٹی کی لاہور سے فیصل آباد نکالی جانے والی ریلی کے حوالے سے گزشتہ روز آئی جی آفس میں ایک اجلاس ہوا جس میں انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے ایس او پی جاری کیا گیا ہے ۔ریلی کے لئے ایک ڈی آئی جی کی نگرانی میں 300سے زائد اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو ریلی کے راستوں پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔اس حوالے سے ڈیوٹی کے لئے تعینات ڈی آئی جی کو پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں سے بھی ملاقات کرنے کا کہا گیا ہے ۔جبکہ لاہور پولیس کو بھی اس حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔یہ ریلی آج ٹھوکر نیاز بیگ سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہو گی ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس ریلی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
ریلی،ڈیوٹیاں

مزید :

صفحہ آخر -