شوہر سے ناراض بیوی کو دو بچوں سمیت دارالامان منتقل کرنے کا حکم

شوہر سے ناراض بیوی کو دو بچوں سمیت دارالامان منتقل کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے بیوی کی بازیابی کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے شوہر سے ناراض بیوی کو دو بچوں سمیت دارالامان منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزارساجد علی کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عارف والہ کے فیاض نے اس کی بیوی اور دو بچوں کو اغواء کر رکھاہے لہذا عدالت انہیں بازیاب کرانے کا حکم دے۔عدالتی حکم پر پولیس نے نسرین کواسکے بچوں سمیت عدالت میں پیش کیا تو نسرین بی بی نے عدالت کو بتایا کہ وہ شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر اپنی مرضی سے خالہ کے گھر گئی اسے کسی نے اغواء نہیں کیا لہذا وہ اپنے خاوند کے ہمراہ نہیں جانا چاہتی۔جس پر عدالت نے شوہر سے ناراض بیوی کو دو بچوں سمیت دارالامان منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

دارالامان ،منتقل

مزید : صفحہ آخر