ا نٹری ٹیسٹ امتحانات پر پابندی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چودھری شجاعت علی خان نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے نوکریوں اورتعلیمی اداروں کے ا نٹری ٹیسٹ امتحانات پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔درخواست گزارنادیہ تبسم کے وکیل سید زاہد حسین شاہ نے موقف اختیار کیا کہ 40کے بجائے 50فیصد پاسنگ مارکس مقرر کرنا امتیازی سلوک ہے۔تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
ناقابل سماعت