ججز کو عدالتی اوقات کارکا پابند بنانے کے لئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

ججز کو عدالتی اوقات کارکا پابند بنانے کے لئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالت عالیہ کے ججز کو عدالتی اوقات کار اور ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے اسے انتظامی سطح پر دیکھا جائے گا۔درخواست گزاراے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ کے ججز کی جانب سے عدالت اوقات کار پر عمل درآمد نہ کرنے سے وکلاء اور سائلین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -