سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچیں گے

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچیں گے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچیں گے۔ اطلاع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کھرڑیانوالہ چک جھمرہ کے نزدیک واقع فیڈمک انٹرنیشنل ایریا کا وزٹ کریں گے اور علاقے میں صنعتی سرگرمیوں اور ان کیلئے مہیا کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیں گے بعدازاں وہ نجی دورے پر فیصل آباد شہر سے ملحقہ چک 8جائیں گے ۔ وہ مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کر یں گے اور شام کو واپس اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

سپیکر،دورہ

مزید : صفحہ آخر