خاتون کی بازیابی کے لئے گھر پرچھاپہ،عدالت کا سخت اظہار برہمی

خاتون کی بازیابی کے لئے گھر پرچھاپہ،عدالت کا سخت اظہار برہمی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چودھری عبدالعزیز نے خاتون کی بازیابی کے لئے اس کے والدین کے گھرچھاپہ مارنے پرپولیس پرسخت اظہار برہمی کرتے ہوئے قرار دیا کہ پولیس کو شہریوں کی عزت کا خیال رکھنا چاہئے ۔فاضل جج نے عدالتی وقت ضائع کرنے پر درخواست گزارشوہر پر15ہزار روپے ہرجانہ بھی عائد کردیا ۔ خاتون کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے شوہر کا گھر چھوڑا،اس کے والدین نے اسے اغواء نہیں کیا نہ ہی وہ اپنے خاوند کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔خاتون نے کہا کہ پولیس نے اسے بازیاب کرنے کے لئے ان کے گھر پر بلاجواز چھاپہ مارا۔

مزید : صفحہ آخر