صدر ایپکا جی سی یونیورسٹی کی بحالی کیلئے درخواست پر وائس چانسلر سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے صدر ایپکا جی سی یونیورسٹی خالق حسین کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر وائس چانسلر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ درخواست گزار صدر اپیکا جی سی یونیورسٹی خالق حسین کی درخواست پراس کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اپیکا نے مطالبات کے لئے 14جنوری 2016ء کو پرامن احتجاج کیا،جس کی رنجش کی بناء پر درخواست گزار کو جی سی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ کے عہدے سے برخاست کردیاگیا۔