پاکستانی اور سعودی حکام حج سکیم 2017کیلئے کیلئے ایم او یو آج سائن کریں گے

پاکستانی اور سعودی حکام حج سکیم 2017کیلئے کیلئے ایم او یو آج سائن کریں گے

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پاکستان سے حج 2017ء میں کتنے افراد فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج کا تناسب کیا ہوگا فیصلہ آج مکہ مکرمہ میں ہوگا۔ سعودی وزیر حج اور پاکستانی وزیر مذہبی امور آج حج 2017ء کے لئے ایم او یو سائن کریں گے ۔سعودی حکومت نے حرم کی توسیع کی وجہ سے کم کیا گیا 20فیصد حج کوٹہ بحال کردیا، پاکستان نے 10 ہزار افراد کیلئے مزید حج کوٹہ مانگ لیا ،تحریری درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی سیکرٹری خالد مسعود چودھری ،جوائنٹ سیکرٹری طاہر احسان، ہوپ کے چیئرمین حاجی ثناء اللہ اور ان کے وفد نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی۔ ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کی قیادت میں وفد آج سعودی وزیر حج سے ملاقات کرے گا۔ آج شام حج 2017ء کا ایم او یو سائن ہونے کے بعد وفاقی وزیر اپنے وفد کے ساتھ موسسہ جنوبی ایشاء کے چیئرمین سے ملاقات کرے گا اور حج 2018ء کے لئے سرکاری سکیم کے حجاج کے لئے مکتب فائنل کرے گا 22جنوری تک وفد سعودی حکام سے ملاقاتیں کرے گا اس کے بعد وفاقی وزیر ریاض جائیں گے جبکہ وفاقی سیکرٹری اور جائنٹ سیکر ٹری مدینہ جائیں گے 25جنوری کو وفد ایم او یو سائن کرنے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچے گا۔

حج سکیم 2017

مزید : صفحہ آخر