نیب پنجاب کی کرپٹ مافیا ریکارڈ ریکوری، عالمی سطح پر کارکردگی تسلیم

نیب پنجاب کی کرپٹ مافیا ریکارڈ ریکوری، عالمی سطح پر کارکردگی تسلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیاقت کھرل ) نیب پنجاب نے گزشتہ دو برسوں کے دوران کرپشن اوربدعنوانی میں ملوث ریکارڈ ریکوری کرکے دنیابھرمیں پاکستان کی رینکنگ میں اضافہ کردیاہے جس کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھی پاکستان میں ریکوری کی بہتری کوتسلیم کرتے ہوئے 9 پوائنٹ کا اضافہ کردیاہے ۔نیب پنجاب سے کرپشن اور لوٹ مارمیں ملوث کرپٹ اور بدعنوان ملزمان کے خلاف گذشتہ دوسالوں کے دوران کی گئی کارروائی کے حوالے سے ملنے والے اعداد و شمارکے مطابق نیب پنجاب نے موجود ہ ڈائریکٹرجنرل نیب میجر(ر) سید برہان علی کی گذشتہ دوسالوں کی تعیناتی کے دوران کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف دیگر صوبوں میں نیب کے اداروں کی نسبت سب سے زیادہ کارروائی کی ہے جس میں نیب پنجاب نے گزشتہ دوسالوں کے دوران کرپٹ اور بدعنوان عناصر سے 3 ارب27 کروڑ70 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے جس میں رضاکارانہ سکیم، پلی بارگیننگ سمیت کرپٹ ملزمان سے دوران تفتیش کی گئی ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔ نیب پنجاب کو گزشتہ دوسالوں کے دوران 12835 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 12ہزار تین سو دس شکایات پر تحقیقات کی گئیں۔ جس میں سال 2015 میں 4866 اور سال 2016کے دوران 7969 شکایات موصول ہوئی ہیں جس میں 810شکایات کو بوگس قراردیاگیااس میں سال 2015-2016 کے دوران 418 کرپٹ ملزمان کے خلاف انکوائری کی گئیں ۔اور 246 انکواریوں کوباقاعدہ تحقیقات کے بعد انوسٹی گیشن میں تبدیل کیا گیا ہے جس میں 700 کے قریب ملزمان کے خلاف 225ریفرنسزتیارکرکے عدالتوں میں پیش کیے گئے ہیں جس میں سال 2015 کی نسبت سال2016 میں 98 ریفرنس زیادہ تیارکیے گئے ہیں اور 300 ملزمان کوگرفتارکرکے نیب کی عدالتوں میں پیش کیاگیاہے نیب حکا م کے مطابق سال 2015-2016 میں 190 ریفرنسوں پر عدالتوں نے سزائیں سنائیں جبکہ کرپٹ اوربدعنوان ملزمان کی جرم کے اعتراف کی شرح گزشتہ سالوں کی نسبت سال 2015-2016 میں 76 فیصد رہی ہے جس میں نیب نے سال 2015-16 کے دوران رضاکارانہ سکیم، پلی بارگیننگ اور ڈائریکٹ ریکوری کے دوران ملزمان سے 3 ارب 27 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے جس میں گزشتہ دو سالوں میں اثاثہ جات وغیرہ قبضہ میں لینے کے علاوہ ملزمان سے ڈائریکٹ 2 ارب 74 کروڑ 60 لاکھ ریکور کئے گئے ہیں۔ جس میں زیادہ تر میگا سیکنڈلز میں ملوث بڑے بڑے ملزمان کو گرفتار کر کے ریکوری کی گئی ہے ۔ سال 2015ء میں ایک ارب 37 کروڑ اور 30 لاکھ روپے جبکہ سال 2016ء میں ایک ارب 90 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق نیب پنجاب سمیت نیب پاکستان کی کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن اور مسلسل کارروائی کو ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی بہتر تسلیم کیا ہے اور اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا بھر میں پاکستان کی رینکنگ میں 9 پوائنٹ کا اضافہ کردیا ہے جس میں پاکستان سال 2015ء میں 176 سے 126 ویں نمبر پر اور سال 2016ء میں 126 ویں نمبر سے 117 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -